عظمی بخاری

آئندہ الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت میاں نواز شریف کریں گے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن تک نوازشریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت میاں نواز شریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ سیلاب کا شکار ہیں، ایوان وزیراعلیٰ میں تیتر اور بٹیر اُڑائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کے پاس بنی گالہ جانے کا وقت ہے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے نہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جو وزیراعلیٰ زمینوں پر قبضے کرے گا اسے ڈاکو ہی کہنا چاہیے۔ ایل ڈی اے میں اپنے بندے لگا کر زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں، ایک صوبائی وزیر زمینوں پر قبضے کی سرپرستی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی، شیخ رشید، شیریں مزاری، فرح گوگی کو کلین چٹ دے دی گئی۔ پنجاب میں یک جنبشِ قلم دہشت گردی کے مقدمات ختم کردیے گئے، ہمارے ارکان اپنی ضمانتیں کروا کر شامل تفتیش ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے