مریم اورنگزیب

جھوٹی اور کرپٹ حکومت تباہ شدہ معیشت پر فخریہ بیانات دیتی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نالائق، جھوٹی اور کرپٹ حکومت تباہ شدہ معیشت پر فخریہ بیانات دیتی ہے، معیشت زمیں بوس کرنے کے بعد جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان  سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران صاحب 2018ء اور 2021ء کے معاشی اعداد و شمار کا موازنہ جاری کریں۔ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آیندہ سال کے لیے 5.8 کھرب کا ہدف رکھ کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جھوٹے اعداد و شمار کے باوجود نون لیگ کے معاشی اہداف تک آپ پہنچ نہیں پائے، نون لیگ نے 5 سال میں 10 ہزار ارب قرض لے کر ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیئے، آپ نے 3 سال میں 15 ہزار ارب تاریخی قرض لے کر ایک نئی اینٹ نہیں لگائی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے