آرمی چیف

عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثرین کی مدد اور بحالی میں اہم ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں اہم دوطرفہ امور اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں برطانیہ کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کروں گا۔ آرمی چیف نے برطانیہ کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثریں کی مدد، بحالی میں اہم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے