سینیٹ الیکشن: آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

سینیٹ الیکشن: زرداری اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زردادی اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ، جس میں سینیٹ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن آئین اور قانون کے تحت ہونے چاہئے: خورشید شاہ

بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے رابطے میں اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی خاص طور موضوع گفتگو رہی ، جس میں سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اتفاق کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی حکمت عملی بروئے کار لائی جائے گی۔

دوسری طرف وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں 39 ووٹوں سے ہاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں کھڑا کرکے جوا کھیلا ہے لیکن سابق وزیر اعظم یہ الیکشن 39 ووٹوں سے ہار جائیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے خفیہ ووٹنگ کے لیے بچوں کی طرح ضد کی ، اس صورتحال میں اگر کسی بھی پارٹی کو اس کے ووٹوں سے زیادہ سیٹیں ملیں تو اس پر سوالات اٹھیں گے۔قبل ازیں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ اُمیدوار وسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے