حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کی جانب سے بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کی حکمت عملی طے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کی حکمت عملی طے کر لی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، جس کی صدارت پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کریں گے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اس حوالے ممبر ارکان پرمشتمل گیارہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن  نے ممبران پر مشتمل گیارہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں اور آج اسمبلی اجلاس کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان بجٹ اجلاس کے موقع پر آٹے کے تھیلے، گھی کے ڈبے اور بینرز ہمراہ لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کا ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے