وزیراعظم شہباز شریف

نواز شریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی کی حکومت کا تھا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے لندن میں قیام سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی کی حکومت کا تھا۔ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، یہ فیصلہ بھی سرکاری بورڈ کا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں نواز شریف کے علاج سے متعلق گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نواز شریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہو گا، ڈاکٹر جب اجازت دیں گے تو نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔ قانونی تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا اپنے بیان مٰیں مزید کہناتھا کہ نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیر انسانی رویہ ہے، ایک فرد کو بد نام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ سیاسی نفرت پر مبنی حکومت کے بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں۔ ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہو گی، سیاسی فائدے کے لیے حقائق کے برعکس بیانات باعثِ افسوس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے