رانا ثناءاللہ

عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کے ساتھی عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اسلامی ٹچ دینے والوں کو اب قانونی ٹچ دینے کی ضرورت ہے، ہر چوری پکڑے جانے پر عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔ شہداء کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے 8 سال تک پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے مگر اللہ تعالیٰ کا ملک پر کرم ہوا اور جعلی صادق و امین کی اصلیت سامنے آگئی۔ عمران خان کی چوری پکڑی گئی اور گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے