حمزہ شہباز

فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ حمزہ شہباز

لندن (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جھوٹ اور فراڈ پکڑا گیا ہے اب فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں، جوڈیشل وزیر اعلیٰ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین فیصلہ تھا، جس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی۔

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے