شیری رحمان

مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جلسوں میں شیر بنتے ہیں، باہر دھمکیاں دیتے ہیں مگر اندر منت سماجت کرتے ہیں۔ عمران خان انتخابات کی نہیں اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، اقتدار میں آنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ یہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ عمران بچاؤ تحریک ہے، پی ٹی آئی پھر جلاؤ گھیراؤ اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے، لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ متاثرین سیلاب کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے