شہباز شریف

اللہ کا شکر ہے اس نے قائد نواز شریف سمیت ہمیں بطور جماعت ہر امتحان میں سرخرو فرمایا،شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے اس نے قائد نواز شریف سمیت ہمیں بطور جماعت ہر امتحان میں سرخرو فرمایا۔ اس موقع پر انہو ں 9 مئی وقعات کی بھی مذمت کی اور کہا کہ 9 مئی کا فائدہ صرف پاکستان دشمنوں کو ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ  پاکستان ہی نہیں برطانوی عدالتوں کے فیصلوں میں جھوٹ کے سوداگروں کے ہر سوال کا جواب موجود ہے، تازہ ترین مثال احتساب عدالت لاہور کا پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کا فیصلہ ہے، جس میں واضح لکھا ہے کہ نوازشریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنے،کیس تھا نہیں بلکہ بنایاگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا، یہ ثبوت ہے کہ جان بوجھ کر اس وقت کی انتقامی حکومت نے نواز شریف کو مفرور قرار دلوایا، ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کے لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے