ناصر حسین شاہ

عمران خان کو ہٹانے کے لئے اسمبلی کا ایک ایک رکن قیمتی ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ  کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کے لئے اسمبلی کا ایک ایک رکن قیمتی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات  سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو ہٹانے کے لیے آج ایک ایک رُکن اسمبلی قیمتی ہے۔  ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرین بلاول بھٹو زرداری کا بھی  یہ ہی  وژن تھا کہ اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دینا بلکہ اسمبلی میں ہی عمران خان کو ہرانا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر  بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہاکہ آخر میں بس شیرو اور موٹو ہی رہ جائیں گے ساتھ۔ ناصر حسین شاہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ علیم خان نے عمران خان کو فون کیا اور کہا کہ خان صاحب میرا نام بھی ع سے ہی شروع ہوتا ہے۔ دوسری جانب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب ہم اسلام آباد کی طرف جارہے ہیں، وزیراعظم  کے پاس 24گھنٹے ہیں ،فوری استعفیٰ دیں، وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے