حج

عازمین حج کی تربیت کا آغاز 12 فروری کو ہوگا۔ وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی تربیت کا آغاز 12 فروری کو ہوگا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نئے تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ نظم و ضبط اور انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور ضلعی سطح پر تربیتی پروگراموں کا انعقاد 12 فروری سے ہوگا۔ تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج اپنے قریبی مقامات پر حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت کریں گے، عازمین کو موبائل میسج اور حج ایپ کے ذریعے تربیتی شیڈول کی اطلاع دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ تربیتی ورکشاپ میں وزارت مذہبی امور کے 90 افسران اور اہلکاروں کو نئے تربیتی نصاب پر بریفنگ دی گئی ہے، تربیت گاہوں میں وادی منی کی طرز کے ماڈل خیمے تیار کیے گئے ہیں اور 69 ہزار سرکاری عازمین حج کو دو مراحل میں تربیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے