بلیغ الرحمان

اساتذہ بچوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں، بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اساتذہ بچوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی بھی مضمون کی صرف مہارتیں سکھا دینا کافی نہیں بلکہ انہیں ایک اچھا اور باکردار انسان بنانا بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی زیر صدار ت گورنر ہاؤس لاہور میں حسن ابدال کیڈٹ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں پرنسپل کی مدت ملازمت میں توسیع ، فیسوں کے علاوہ اہم معاملات زیر غور آئے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی قابل اور ذہین طالب علم صرف اس وجہ سے ادارے سے نہیں نکالا جانا چاہیے کہ وہ مالی حالات کی وجہ سے فیس ادا نہیں کر سکتا، فیسوں میں  اضافہ کو معقول بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے کہا کہ حسن ابدال کیڈٹ کالج شاندار روایات کا امین ہے، کیڈٹ کالج حسن ابدال سے فارغ التحصیل طلباء نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ خیال رہے کہ اجلاس میں بورڈ ممبران کے مشترکہ فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے پرنسپل کیڈٹ کالج حسن ابدال بریگیڈئر (ر) ناصر سعید خٹک کو بطور پرنسپل تین سال کی توسیع دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے