ایشال فیاض

عمران خان سے زیادہ ہینڈسم اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی ہیں، ایشال فیاض

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایشال فیاض اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کو وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ہینڈسم قرار دے دیا۔ ایشال فیاض کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اُنہیں ہینڈ سم نہیں لگتے، عمران خان سے زیادہ ہینڈسم اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشال فیاض کا نیا انٹرویو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپلوڈ کیا گیا ہے، اس شو میں ایشال کی جانب سے دلچسپ باتیں اور خود سے متعلق متعدد سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔ ایشال فیاض سے شو کے دوران پوچھا گیا کہ اُنہیں کس پر کرَش ہے؟ جس کے جواب میں اُن کا بتانا تھا کہ انہیں حمزہ علی عباسی بہت پسند ہیں، اُنہیں حمزہ علی عباسی پر کرش ہے مگر اب اُن کی شادی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایشال فیاض کا کہنا تھا کہ وہ کبھی حمزہ سے ملی نہیں ہیں مگر اُنہیں وہ پسند ہیں۔ اس پر شو کے میزبان نے کہا کہ کبھی حمزہ علی عباسی سے ملیں تو اُن سے کہیے گا کہ پاکستان میں ایک ہی عمران خان کافی ہے وہ کیوں عمران خان بنتے ہیں ۔ جس پر ایشال فیاض کا کہنا تھا کہ اُنہیں عمران خان ہینڈ سم نہیں لگتے، عمران خان اور حمزہ علی عباسی میں بہت فرق ہے، عمران خان اُن کی ٹائپ کے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے