مصدق ملک

ہم نے جو اضافی بجلی بنائی تھی وہ سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ ضائع ہو گئی، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے سابق حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  ہم نے جو اضافی بجلی بنائی تھی وہ سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ ضائع ہو گئی۔ مصدق ملک نے کہا ہے کہ 2018 میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں تھی، ہمارے دور میں  بجلی کی قیمت 9 روپے سے زائد تھی۔ انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے دور میں یہ قیمت 16 روپے سے زائد رہی، وہ صرف بیرونی سازشوں کی بات کرتے ہیں، یہ سب اندرونی سازشیں ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے مزید کہاکہ    ہماری حکومت گئی تو اس وقت گردشی قرضہ 1100 ارب تھا اور اب گردشی قرضہ 24 سو ارب روپے ہیں۔ پچھلی حکومت نے کچھ بھی منصوبہ سازی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت عوام کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے