آصف زرداری

قائد عوام 43 سال قبل عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد  (پاک صحافت) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں یوم پیدائش پر کہا ہے کہ قائد عوام 43 سال قبل عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ قائد عوام نے عوام کو عزت سے سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا تھا، وہ انسانی آزادی کے بہت بڑے حامی، طرف دار اور وکیل تھے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے اسلام آباد سے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید ایسے پاکستان کی تعمیر چاہتے تھے کہ کوئی دشمن پاکستان کو بری نظرسے نہ دیکھے۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ جب پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرنے لگا تو اقتدار کے لالچی ٹولے نے ملک پر قبضہ کیا۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے جاری پیغام میں یہ بھی کہا کہ کچھ خود غرض افراد نے ناجائز اقتدار کی خاطر پاکستان کو تختہ مشق بنایا، آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں پاکستان کو باوقار ملک بنائیں گے۔ ہم بھٹو شہید کی امانت کی حفاظت کرتے رہیں گے، بینظیر بھٹو شہید قائد عوام کے پاکستان کی زنجیر تھیں،  اب بلاول بھٹو زرداری زنجیر ہیں، جو اپنے نانا کے پاکستان کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے