ترجمان دفتر خارجہ

طیارہ امدادی سامان لے کر آج غزہ روانہ ہو گا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آج دوپہر ایک خصوصی چارٹر طیارہ کچھ امدادی سامان لے کر اسلام آباد سے غزہ کے لیے روانہ ہو گا، اسپیشل چارٹر طیارے میں امدادی سامان مصر کے ذریعے غزہ جائے گا، پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے ضروری ادویات، لحاف اور ٹینٹ بھجوائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ غزہ اسپتال پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پاکستان غزہ میں سیز فائر کے حق میں ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل سے فوری سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلسطینی بہن بھائیوں کی حالت زار پر شدید تشویش ہے، اس ضمن میں پاکستان او آئی سی ممبر اسٹیٹ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دنیا کو یہ باور کروانے کی ضرورت ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچے، پاکستانی وزیرِ خارجہ نے ایران، یو اے ای اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے فلسطین کے مسئلے پر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے