نگراں وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی دورۂ چین کے دوران متعدد چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ  سے چیئرمین مِن میٹلز وینگ ژولیانگ اور چیئرمین ایم سی سی چِن جیانوانگ کی آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ نگراں وزیرِ اعظم نے شرکاء کو اپنی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او وانگ ہائی ہوائی اور چیئرمین چائینہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی بھی بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں شرکاء نے سی پیک کے تحت دونوں کمپنیوں کے پاکستان میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا اور پاکستان میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر، قابلِ تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے