بلاول بھٹو زرداری

سندھ بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ سندھ بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا۔ پی پی چیئرمین کاکہنا ہے کہ سندھ میں بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں، کراچی کے عوام پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے بلدیاتی قانون پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی۔ پی پی چیئرمین کاکہنا تھا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والے ہم کو لیکچر دینے والے کون ہوتے ہیں؟ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چلے گا اور نہ ہی پتنگ، صرف تیر چلے گا، شہر قائد کے عوام پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی قانون سازی کے لیے کسی سے مشاورت نہیں کی گئی، اسلام آباد میں وہ آرڈیننس کے ذریعے لوکل باڈیز الیکشن کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور میں ترقی کر رہی ہے، وہاں کے عوام ہم سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

وفاقی حکومت کا 9 مئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے 9 مئی کو اسلام آباد کے جناح کنونشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے