وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ علامہ طاہر اشرفی نے مسلم امہ سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ علامہ طاہر اشرفی نے مسلم امہ سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ علامہ طاہر اشرفی نے امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد سے مسئلہ کشمیر و فلسطین اور دیگر امور حل کرے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امیر کویت نواف الاحمد جابر الصباح کی طرف سے خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششیں قابل ستائش عمل ہے۔

ایک بیان میں محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی عرب اسلامی ممالک کی طرف سے برادر اسلامی ممالک میں معاملات کی اصلاح کی کوششوں کا خیر مقدم امت مسلمہ کے لیے نوید صبح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوں اور امت مسلمہ وحدت اور اتحاد سے مسئلہ کشمیر و فلسطین اور دیگر امور کو حل کرے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی عرب ممالک کے ساتھ ہر مرحلے پر کھڑا ہے اور پاکستان کے عرب اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے