سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز اور سرجنز کی غزہ جانے کیلئے آمادگی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشنز (پی ایم اے) کی اپیل پر ملک بھر کے اسپتالوں میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے، ملک بھر کے طبی عملے نے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے غزہ جانے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر سہیل اختر کا کہنا ہے کہ طبی عملہ بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرے گا، اسپتالوں میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور مظاہرے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے سیکڑوں ڈاکٹروں اور سرجنز نے غزہ جانے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پہلے بھی دو مرتبہ غزہ میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھجوا چکی ہے۔

واضح رہے کہپروفیسر سہیل اختر نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر غزہ کے محصور عوام کے لیے طبی ساز و سامان روانہ کرے۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان واضح طور پر پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے