اگر فلموں میں کام ملنا بند ہوا تو گلیوں اور سڑکوں پر اداکاری کروں گا، نواز الدین صدیقی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کبھی اُنہیں اگر فلموں میں کام ملنا بند ہوگیا تو وہ کسی کے پاس کام مانگنے کے لیے نہیں جائیں گے بلکہ گلیوں اور سڑکوں پر اداکاری کریں گے۔

نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر مستقبل میں مجھے فلموں میں کام ملنا بند ہوا تو مجھ میں اتنی طاقت نہیں کہ میں کسی کے پاس جا کر کام مانگوں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں کسی سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے کام دیں بلکہ میں اپنا گھر، اپنے جوتے اور سب کچھ بیچ کر میں اپنی فلم بناؤں گا کیونکہ مجھے خود پر یقین ہے۔

بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ اداکاری اہم ہے لیکن اداکاری فلموں میں ہی کی جائے یہ اہم نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے اگر فلموں میں کام نہیں ملے گا تو میں گلیوں، سڑکوں، ٹرینوں اور بسوں میں اداکاری کروں گا۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں نے کبھی یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنا کامیاب اداکار بنوں گا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں پہلے ٹیوب لائٹ کی طرح تھا، بولتے ہوئے بھی ہکلاتا تھا اور کسی بھی چیز کو سمجھنے میں مجھے وقت لگتا تھا، میری شخصیت میں آہستہ آہستہ بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے