شہباز شریف

عمران نیازی اپنی پے در پے حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو شیدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں احمق قرار دےد یا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اپنی پے در پے حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں، قیمتوں میں اضافہ مسئلے کا حل نہیں، مسئلہ حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔  شہباز شریف نے جاری بیان میں موجودہ حکومت کو نااہل اور کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا، ہم نے کہا تھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی اور ٹیکسوں کا نیا سیلاب آئے گا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت نے ہماری بات سچ ثابت کی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور حکومت کی سنگین حماقت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت نہیں، ظلم بند کیا جائے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے