انسٹاگرام

بالآخر انسٹاگرام میوزک پاکستانی صارفین کے لیے متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹاگرام کی جانب  بالآخر پاکستان صارفین کے لئے بھی انسٹاگرام میوزک متعارف کر دیا گیا ہے۔اب پاکستانی صارفین اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں دنیا کا کوئی بھی ساؤنڈ ٹریک اور گانوں کا اضافہ کر سکیں گے۔ اس سے قبل پاکستانی صارفین جب بھی کسی اسٹوری کھولتے اور اس میں میوزک ہوتا تو ایک نوٹ لکھا آتا کہ ’انسٹاگرام میوزک آپ کے خطے میں دستیاب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب پاکستانی انسٹاگرام صارفین اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مختلف ساؤنڈ کا اضافہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ  اس سے پہلے پاکستانی صارفین نہ تو میوزک اپ لوڈ کر سکتے تھے نہ ہی دوسروں کی اسٹوریز پر اپ لوڈ ہوا میوزک سن سکتے تھے۔ کمپنی کے مطابق میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے پاس چوں کہ اس خطے کے لیے میوزک لائسنس نہیں تھا اس لیے پاکستان میں اس کا یہ فیچر دستیاب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام ایپ کھولنے کے بعد جب آپ ’ایڈ اے اسٹوری‘ کے آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کو ایک ’اسٹِکر‘ دِکھے گا۔ جب آپ اس کو کلک کریں گے تو آپ میوزک کا نشان دیکھیں گے۔سرچ بار کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پسندیدہ گانا ڈھونڈیں اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کردیں۔ خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے 2018 میں متعدد ممالک میں جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے