طاہر اشرفی کا سربراہ حماس اسماعيل ہنیہ سے فون پر رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمين علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے حماس کے سربراہ اسماعيل ہنیہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر حافظ طاہر اشرفی نے حماس کے سربراہ اسماعيل ہنیہ سے فون پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ کےصاحبزادوں نے ديگر شہداء کی طرح عظيم قربانی دی ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا ہے کہ شہداء کی قربانياں رنگ لائيں گی اور فلسطین جلدآزاد ہو گا۔ اسماعيل ہنیہ نے جواب میں کہا ہے کہ ہمارے خاندان اور اہلِ فلسطين کو شہادتوں سے نوازانے پر اللّٰہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ حماس کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ وقت قریب ہے جب ہم مسجدِ اقصیٰ ميں ایک ساتھ نماذ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ غزہ میں عید کے روز صہیونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیے۔ اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے۔ اس حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے