سعید غنی

کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کے ڈاکے کے سرغنہ عمران خان ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کے ڈاکے کے سرغنہ عمران خان ہیں،  پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا، رنگیلوں اور شبیلوں پر مشتمل نیازی حکومت نے عوام کی زندگی عذاب کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے  وفاقی وزیر مراد سعید کی کراچی آمد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  آج نااہل اور نالائق عمرانی حکومت کا ایک جھوٹا اور نااہل وزیر سندھ آیا ہے، مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑدیں، سندھ لاوارث نہیں ہے۔ سعید غنی نے مراد سعید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  مراد سعید سندھ حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے گورنر پنجاب کے انکشاف پر شرمندہ ہوں، مراد سعید بتائیں کہ وہ دو سو ارب ڈالر بنی گالا میں کہاں چھپا کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ  اب پی ٹی آئی کے کارکن بھی اپنے جلسوں میں عمران خان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ نااہل مراد سعید ملک میں بھیانک مہنگائی کا قوم کو جواب دے،  نام نہاد صحت کارڈ کی کوئی افادیت نہیں، کے پی کے لوگ مفت علاج کے لیے سندھ آتے ہیں،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی خورد برد کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے