حافظ نعیم

جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اتوار کو ملین مارچ کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے اتوار کو ملین مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔اُنہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے اتوار کو ملین مارچ کریں گے، اس لیے سارے اختلافات بھلا کر ہر شخص مارچ میں شرکت کرے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت فلسطین کا معاملہ سب سے اہم ہے، حماس نے اپنے جذبے کی بنیاد پر دنیا کو حیران کر دیا ہے، حماس کے مجاہدین نے اسلامی اخلاق کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اتوار کو پورا کراچی فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے بنائے گئے قوانین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا قانون آیا تو پتہ چلا کہ چیئرمین، وائس چیئرمین ووٹ شیئر کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ میئر کے لیے قانون تھا کہ وہ کونسل کا ممبر ہو لیکن کراچی میں پسند کے آدمی کو میئر بنانے کے لیے قانون بدل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے