مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی فواد چوہدری پر کڑی تنقید

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور لوٹا بریگیڈ سلیکٹرز کی کرائے پر دی ہوئی گاڑی چلا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  کرائے کے سلیکٹڈ ترجمانوں اور لوٹا بریگیڈ صرف وہی بولتی ہے جتنا انہیں بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔ خیال  رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نابالغ ہاتھوں میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎معیشت، عوام اور پاکستان کے مفادات روندتے یہ گاڑی تباہی کی کھائی کی طرف جا رہی ہے، اس تباہی و بربادی پر آنکھیں بند کیے سلیکٹرز کی یہ گاڑی سیلیکٹڈ دائیں بائیں نہیں کر سکتا۔ لیگی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کرائے کے ترجمان اور لوٹا بریگیڈ صرف وہی بولتے ہیں جتنا انہیں بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہباز شریف ڈوبتی معیشت بچانے کے لیے میثاق معیشت کی سنجیدہ بات کریں تو انہیں جیل میں ڈال دو، شہباز شریف انتخابی اصلاحات اور میثاق معیشت کی بات کرے تو این آر او کا نام دے دو، شہباز شریف پارلیمان کی بالادستی کی بات کرے تو قید کر دو۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے انتخابی اصلاحات کی سنجیدہ منہ سے بات کر رہے ہیں؟ آج آر ٹی ایس کی پیداوار ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے