چمن، طاقتور مغربی موسمی لہر بلوچستان کے شمال سے داخل

چمن (پاک صحافت) چمن میں طاقتور مغربی موسمی لہر بلوچستان کے شمال سے داخل ہوگئی۔ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، خانوزئی، مسلم باغ، زیارت، سنجاوی میں غیر معمولی طوفانی ہوائیں چل پڑیں۔

آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوگیا۔ چمن، زیارت، کوژک ٹاپ، شیلاباغ میں تیز بارش بھی ہورہی ہے۔ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی ہوائیں پاک افغان سرحدی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں غیرمعمولی مغربی سسٹم اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق غیر معمولی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے