فیصل کریم کنڈی

ضمنی انتخابات پنجاب میں شکست دیکھ کر عمران خان بوکھلا گئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

کراچی (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں، عوام نے پی ڈی ایم کی حمایت میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، ان کا سارا زور گوگی بچاؤ مہم پر ہے۔ مخالفین پر الزام تراشی کرکے عمران خان گوگی خان اور بشری بی بی کے ذریعے کی گئی کرپشن نہیں چھپا سکتے۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان منتخب وزیراعظم ہوتے تو عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرتے لیکن عدم اعتماد کی تحریک سے ڈر کر عمران خان دم دبا کر بھاگے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب تمہیں قومی اسمبلی کے ذریعے آصف علی زرداری نے بھگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے