مریم نواز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مریم نواز کا پیغام

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیز مریم نواز کا پیغام سامنے آیا ہے۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اسحاق ڈارکی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر رہے ہیں۔ جس پر مریم نواز نے لکھا کہ شکریہ ڈار صاحب ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان کی ویڈیو پر لکھا کہ ’الحمد للّٰہ شکریہ ڈار صاحب‘۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’عوام کے لیے اچھی خبر‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

واضح رہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے