قمر زمان کائرہ

سپریم کورٹ نے عمران خان کی سازش کو بے نقاب کردیا۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی سازش اور بے بنیاد بیانیے کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ اب عمران خان کا گھناونا چہرے سامنے آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مسائل کا واحد حل الیکشن کو سمجھتے ہیں تو خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت سے استعفے دیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت ختم کرسکتے ہیں تو بیشک ہماری حکومت ختم کردیں۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن وہ فساد اور انتشار کے کبھی باز نہیں آئیں گے۔ پنجاب میں بھی عمران خان کی سیاست مکمل دفن ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے