وزیر اطلاعات

سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت صرف آئینی نہیں بلکہ اخلاقی مسئلہ بھی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن ہمیشہ متنازع رہا ہے، عمران خان اس بات کے داعی رہے کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا، ہماری جماعت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ کسی نے یہ بات نہیں کی کہ کس طرح سینیٹ الیکشن میں خریدو فروخت ہوتی ہے، یہ صرف آئینی نہیں بلکہ اخلاقی مسئلہ بھی ہے، ہم کوئی ایسی بات نہیں کر رہے جس پر ان کو اختلاف ہوسکتا ہے، اگر ایسا نہیں تھا تو ان کے اس حق میں عدالت میں دلائل دینے چاہیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کی باتیں لازم و ملزوم بن گئی تھیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا کر سکتے ہیں کہ جس سے ایوان کا تقدس پامال نہ ہو۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ہمیشہ متنازع رہا ہے، عمران خان اس بات کے داعی رہے کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن  نے پہنچایا، ہماری جماعت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر  نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر قوانین میں کمی ہے تو اسے دور کرنا ضرورت ہے تو نئے قوانین لانے ہیں، ہم تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں کہ ہمیں میرٹ کو فروغ دینا ہے یا پیسے کو، ہم نے بل پہلے ہی متعارف کرایا تھا، ابتدا آپ کو کرنی چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت اس لیے کمزور ہوئی کہ ذاتی مفادات کو پہلے دیکھا گیا، سیالکوٹ میں دو جانیں گئیں، یہ سیاست میں پیسے اور غنڈا گردی لانے سے ہوا، ہمیں ایسا کام کرنا ہے کہ آنے والی نسلیں پیسے کو معیار نہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے