رانا ثناء اللہ

عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔  رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاگل پن کے شکار 30-35 لوگوں کو پارلیمنٹ سے دور کیا ہے، عمران خان کے پارلیمنٹ آنے کا مقصد گند کرنا ہے، اس کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے اداروں کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جس طرح عمران خان کرتا رہا ہے، عمران خان کے کالے کرتوت سامنے آئے ہیں، جس طرح اس نے چوری کی ہے اس پراس کی گرفتاری ہونی چاہیے، میرے خلاف بھی شرمناک مقدمہ بنایا تھا، ہم وہ کام نہیں کر رہے، ادارے اپنی طرف سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

واض رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کے پی کی حکومت دھرنے اور لانگ مارچ کر  رہی تھی اس لیے وہاں مسائل ہوئے، کے پی حکومت کی عدم توجہ کے باعث وہاں دہشتگردی ہوئی، اس پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم ناکام نہیں ہوئے، تین دن تک ہمارے 179 ممبران پورے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے