امتیاز شیخ

صوبے میں بدترین لوڈ شیڈنگ، امتیاز شیخ سیپکو اور حیسکو پر برہم

کراچی (پاک صحافت)  وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ  نےصوبے میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر سیپکو اور حیسکو پر  پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدترین لوڈ شیڈنگ بڑا مسئلہ ہے۔ امتیاز شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت  ایڈوانس رقم بھیجتی ہے، ہماری رقم سے خریداری کرکے سامان دیگر مقامات پر استعمال کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تواناٸی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت حیسکو اور سیپکو کا اجلاس ہوا جس میں سيکریٹری توناٸی ابوبکر مدنی، سيپکو کے سی ای او سعید احمد داوچ، حیسکو کے سی ای او نور احمد سومرو سمیت افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ گرمی آرہی ہے، کہا جاتا ہے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے مگر زمینی حقاٸق برعکس ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ  صورتحال یہ ہے تو بتایا جاٸے مٹیریل ہم خرید کردیں یا ہماری کسٹڈی میں رکھا جاٸے، اے ایم آر میٹرز کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا اگر تنصیب نہ ہوٸی تو اداٸیگی کیسے کی جائے۔ امتیاز شیخ نے  نے یہ بھی کہا کہ حیسکو کے پاس صوبے کے 142 ملین رقم آپ کے پاس ایڈوانس موجود ہے، حیسکو اور سیپکو کی اداٸیگی کے مسائل ہیں اس پر تفصیل فراہم کریں اسے حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے