حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم عدالت اور قاضی صاحبان کو غیر متنازع دیکھنا چاہتی ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم عدالت اور قاضی صاحبان کو غیر متنازع دیکھنا چاہتی ہے، جانبدارانہ عدالتی فیصلوں سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فل کوٹ کا مطالبہ ایک آئینی اور قانونی مطالبہ تھا۔ چھٹیوں میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے تو فل کورٹ اجلاس کیوں نہیں؟۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے شدید تنازعات، سوالات اور ابہام پیدا ہوئے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر اختیار پارلیمانی پارٹی کا ہے تو اراکین کو انحراف پر پارٹی ہیڈ کا سزا دینا چہ معنی دارد؟ سوال یہ ہے کہ آئین میں یہ کہاں لکھا ہے کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا؟ پبلک میں تاثر ہے کہ آئین موم کی ناک بن چکی ہے جدھر چاہو موڑ دو، چاہو تو نظریہ ضرورت نکالو اور چاہو نظریہ سہولت نکالو۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کسی بھی مارشل لاء کو غیرقانونی ڈکلیئر کر دیتی توحالات ناگفتہ بہ نہ ہوتے، صدر مملکت ریاست کا نہیں بنی گالا کا نمائندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے