مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بڑا چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کو چیلنج دے دیا۔  ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو جلسہ ملتوی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، تاہم  مولانا نے الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتے ہوئے مقررہ ٹائم پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو 5 اور7تاریخ کے جلسے ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ مولانا 5تاریخ صبح10بجے سی پیک مغربی روٹ کا افتتاح کرینگے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان شام 4بجے سی پیک مغربی روٹ پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ ذرائع پی ڈی ایم کے مطابق تمام جلسے پی ڈی ایم کے ہو رہے ہیں ناکہ سٹی میئر کی کمپین کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پارلیمانی لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ تمام جلسے طے شدہ تاریخ و وقت کے مطابق ہونگے، 6 فروری کو بڈھانی میں جلسہ ہوکر رہے گا۔ مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا 7فروری کو جی پی او چوک پر جلسہ عام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے