مریم اورنگزیب

دہشت گردوں سے برسرپیکار تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  بلوچستان میں دہشتگرانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردوں سے برسرپیکار افواج پاکستان اور تمام اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن بلال سمیت تمام شہداء کو بہادری اور شجاعت کے مظاہرے پر سلام پیش کرتے ہیں۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج اور اداروں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی، جس کے دوران  دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے