پاک فوج جوان

فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے، پاک آرمی کے جوانوں کا پیغام

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک آرمی کے جوانوں کا کہنا ہے کہ فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے۔

عید کے پُرمسرت موقع پر سیاچن میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے مختلف پیغامات میں اپنے عزم و ہمت کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے جوان وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں کیونکہ قوم کی خوشیاں پاک فوج کی قربانیوں سے وابستہ ہیں، پاک آرمی کے یہ محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحراؤں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عید کی خوشیاں سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربان کرتے ہیں۔

برفیلے پہاڑوں کی سرزمین سیاچن میں دفاعِ وطن پر مامور پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں موقع فراہم کیا کہ وہ خوشیوں سے بھرے اس تہوار پر بھی سر زمینِ پاکستان کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

پاک فوج کے ایک جوان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے میرے گھر والوں اور پورے پاکستان کو عید الفطر مبارک ہو۔ گھر والوں کی یاد کے باوجود یہاں عید الفطر گزارنے پر اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اس ملک کی حفاظت کرنے کا موقع دیا۔

ایک جوان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے زیادہ اپنی اکلوتی بیٹی کو یاد کر رہا ہے اور آنے سے پہلے اس نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہ عید اس کے ساتھ گزارے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے