سرفراز بگٹی

وزیر داخلہ کی غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے پہلے پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر داخلہ نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر سے پہلے پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی پاکستان چھوڑ دیں ورنہ ایکشن لیتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیں گے اور اگر وہ پاکستان میں کوئی جائیداد بنا چکے ہیں تو وہ ضبط کر لیں گے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پاسپورٹ کے بغیر بھی غیرملکی آتے جاتے ہیں مگر اب انہیں یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، خود بخود پاکستان چھوڑ کر چلے جائیں۔ یکم نومبر کے بعد خصوصی ٹاسک فورس جائیداد ضبطگی کا عمل شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 44 لاکھ افغانی موجود ہیں، جنوری سے اب تک 24 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں سے 14 افغانیوں نے کئے۔ پاکستانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ غیرقانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے