بلاول بھٹو

نئے پاکستان نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جس نئے پاکستان کے نعرے لگائے گئے اور عوام سے ووٹ لینے کے لئے دھوکہ دیا گیا اس نئے پاکستان نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک ہے، خطے میں سب سے مہنگا ہے، مہنگائی دوہرے ہندسوں تک پہنچ گئی ہے۔ قرض اور جی ڈی پی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے، یہ وہ کچھ ہے جو نیا پاکستان نے ہمیں دیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نہ وزیر خزانہ اور نہ ہی وزیراعظم اپنے وعدوں پر قائم رہتے ہیں، تین سال سے زائد ہو چکے ہیں اور اگلا سال الیکشن کا ہے، یہ وقت تو الیکشن سے قبل عوام کو اپنی کامیابیاں دکھانے کا تھا، شوکت ترین کہتے ہیں کہ ماضی کی حکومتوں نے معاملات کو مزید خراب کیا حالانکہ وہ پہلے ملک کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے