قمر زمان کائرہ

صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہوں گے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نیوٹرل ہیں تو کیسے عمران خان سے مشاورت کرسکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کو بلا کر مشاورت کی، تمام اتحادیوں نے اتفاق رائے سے اختیار وزیراعظم کو دیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، آج وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس بلاکر غیرمعمولی کام کیا۔

واضح رہے کہ قمر زمان نے مزید کہا کہ فرضی سوال پر میرا جواب کئی معنی نکال دے گا، صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہوں گے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ زرداری صاحب الیکٹڈ ممبر بھی ہیں اور اتحاد میں شامل جماعت کے سربراہ بھی ہیں، نواز شریف اپنی جماعت کے رہبر اور رہنما ہیں

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے