خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں آصف زرداری نے اچھی تجویز دی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں آصف زرداری نے اچھی تجویز دی ہے، فیصلے میں زرداری صاحب کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صدر کے سمری روکنے سے ایک غیر یقینی صورتحال تو ضرور ہوگی، حکومت کو بھی دھچکا لگے گا، لیکن حتمی شکست عمران خان کو ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس ادارے سے تعلقات بہتر کرنے کا یہ ایک موقع بھی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سمری کا ٹائم ٹیبل اتفاق رائے سے طے ہوا ہے، ہم نے جو ٹائم ٹیبل سیٹ کیا تھا اس میں ایک دو روز کا فرق پڑا ہے

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے