کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا کیسز میں شدت، مثبت کیسز چھ فیصد سے تجاوز کرگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں شدت آگئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح نے چھ فیصد سے تجاوز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید چالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2158 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے