آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصلاحات پر اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اصلاحات اور ان کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ سے کہا کہ مذاکرات کا میوچل اکنامک اینڈ فِسکل پالیسی (ایم ای ایف پی) مسودہ مرتب کررہے ہیں، ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ آج فائنل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں فسکل پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف وفد اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آج نواں روز تھا اور کل آخری روز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے