عراق میں امریکی دہشت گرد فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش، متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

عراق میں امریکی دہشت گرد فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش، متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

بغداد (پاک صحافت) عراق میں امریکہ کی دہشت گرد فوج کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے عراقی مزاحمت کاروں نے عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے پر 14 راکٹ داغے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 107 میلی میٹر 14 کاٹیوشا راکٹوں سے عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا یہ راکٹ 40 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

عراقی مزاحمتی گروہ کا کہنا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہوائی حملے کے جواب میں عین السد میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج ایک بار پھر خطے میں داعش کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس حوالے سے عراقی سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح گراڈ قسم کے 10 راکٹ عین الاسد کے اڈے پر گرے تاہم انہوں نے کسی قسم کی تفصیلات بتانے سے پرہیز کیا۔

ایک اعلیٰ عہدے دار نے غیرملکی اخبار کو بتایا کہ اس حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس کی تفصیلات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکی دہشت گرد فوج پر اس طرح کے راکٹ حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے اس سے قبل کردستان میں اربیل شہر میں راکٹ حملہ ہوا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

قابل ذکر ہے کے اس سے قبل بھی 2020 میں عراق میں مغربی سکیورٹی، فوجی اور سفارتی مقامات کو درجنوں راکٹ حملوں اور سڑک کے کنارے بم نصب کرکے نشانہ بنایا گیا تھا، عراقی اور مغربی فوجی ذرائع نے الزام لگایا تھا کہ ان حملوں میں ایران شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ وہی فوجی اڈہ ہے جسے گزشتہ برس ایران نے امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ردعمل میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

2 ہفتے قبل ہی شمالی عراق میں ایک اڈے پر راکٹ داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں امریکی فوج کا ایک اہل کار ہلاک اور ایک سویلین کنٹریکٹر زخمی ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے