قومی اسمبلی

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں سنی اتحاد کونسل کے حصے میں انے والی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خصوصی نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ نواز 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ مسلم لیگ نواز نے 75 جنرل نشستیں سیٹیں جیتیں اور پھر اس میں 9 آزاد اراکین شامل ہوئے، ن لیگ کو خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں ملیں۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے، جسے کوئی مخصوص نشست نہ مل سکی۔ پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، جبکہ خواتین کی 16 اور اقلیتوں کی 3 نشستیں اسے ملیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے، ایم کیو ایم کو 17 جنرل نشستیں ملیں ساتھ ہی خواتین کی 4 مخصوص نشستیں اور ایک اقلیتی نشست ملی۔ جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد بھی 11 ہو گئی، جے یو آئی نے 6 جنرل نشستیں جیتیں، اسے خواتین کی 4 مخصوص نشستیں اور اقلیت کی ایک نشست بھی ملی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے مجموعی ارکان کی تعداد 4 ہے جس میں سے آئی پی پی کو 3 جنرل نشستیں ملیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشست ایک ملی۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 5 ہے، ق لیگ نے تین جنرل نشستیں جیتیں، اس میں ایک آزاد رکن شامل ہوا اور اسے خواتین کی ایک مخصوص نشست ملی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے