فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کی بات کی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے ترجمان اور وزیرِ مملکت فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج ایک اہم دن ہے کیونکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر کشمیر روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کی بات کی ہے، کچھ ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس میں جانے سے انکار بھی کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ کشمیر میں پارلیمنٹیرینز سے عشائیے میں ملاقات کریں گے اور قانون ساز اسمبلی سےخطاب بھی کریں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پرسوں باغِ کشمیر میں بھی ایک جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے عالمی فورمز پر بھی ہمیشہ کشمیر کی رائے شماری پر زور دیا۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پاکستان اور بیرونِ ملک مذمت کی جا رہی ہے، عمران خان کو امریکا سے منتیں کرنے کے بجائے ملک کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہیے تھے۔ عمران خان کا امریکی سازش سے امریکی غلامی تک کا سفر کل سب نے دیکھ لیا۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 23 مئی کو پیپلز پارٹی تاریخ ساز جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے