بلاول بھٹو

پنجاب حکومت گرا کر عمران خان کو آسانی سے گرا سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو

ملتان (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب حکومت کو گرانے کے بعد وفاقی حکومت کو باآسانی گراسکتے ہیں جس کے لئے اپوزیشن سے مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے دوست عمران خان کے استعفیٰ کے بجائے ہمارے استعفے مانگ رہے تھے لیکن پی ڈی ایم میں جب تک کنفوژن ہو گی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ہم نے کسی کی مدد کے بغیر حکومت کو شکست دے کر دکھایا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم پنجاب حکومت گرا کر عمران خان کو آسانی سے گرا سکتے ہیں جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی عدم اعتماد ہو جائے گی جبکہ شہباز شریف کو طریقہ کار کے متعلق سب کچھ بتا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں ان کا فیصلہ حتمی ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے