خورشید شاہ

سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں زور زبردستی اور سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر میاں صاحب سیدھے 4 دن کیلئے جیل چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا، ہم عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اتحاد نہیں کرے گی، ہمارا گھوڑا اکیلا ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کیلئے سب کچھ پلان ہو رہا ہے۔ دعا ہے ملک میں جمہوری طریقے سے بروقت انتخابات ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی، نگران حکومت کو فلسطین کے مسئلے پر آواز بلند کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے